شاہ پور:ٹریکٹر ٹرالی اور مسافر بس میں تصادم، 3 زخمی

شاہ پور:ٹریکٹر ٹرالی اور مسافر بس میں تصادم، 3 زخمی

ایک نیوز: شاہ پور میں خوشاب سرگودھا روڈ العربیہ شوگر کے قریب تیز رفتار ہائی ایس اور ٹریکٹر ٹرالی میں حادثہ پیش آیا جس میں 3مسافر شدید زخمی ہو گئے ۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہائی ایس خوشاب سے سرگودھا جارہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں 1خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شاہ پور صدر منتقل کردیا۔ زخمی ہونے والے کی شناخت رفیق الرحمن،تانیہ اشرف اور شاہد اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔