ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹور کا سرورڈاؤن ، شہریوں کی لمبی قطاریں

ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹور کا سرورڈاؤن ، شہریوں کی لمبی قطاریں

 ایک نیوز: ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشنز کا کمپیوٹر سسٹم بیٹھ گیا جس کی وجہ سے  خریداری کے لئے آنے والے شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر خریداری کے لئے  نیا سسٹم یکم جنوری سے لاگو کیا گیا، لیکن سسٹم بیٹھ گیا۔ نئے طریقہ کار میں 5566 پر مسیج کرنے سے او ٹی پی لے کر خریداری ممکن ہونا تھی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کا سرور ڈاؤن ہونے کے باعث اسٹورز پر آپریشن معطل ہوگیا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

یوٹیلیٹی حکام کے مطابق سبسڈی کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کے باعث سسٹم ڈاؤن ہوا جس کے باعث اسٹورز پر آٹے کی انٹری ممکن نہیں ہے، سسٹم کل سے بند پڑا ہوا ہے۔حکام کا  کہنا ہے کہ جب تک سسٹم نہیں چلے گا سیل شروع نہ کریں گے۔   یکم  جنوری سے آٹے پر سبسڈی ختم، گھی اور چینی پر سبسڈی کم کر دی گئی تھی۔ 

واضح رہے کہ  ملک بھرکے یوٹیلیٹی اسٹورزپرعام شہریوں کےلیے  آٹے کا10 کلوکا تھیلا 684 روپے میں دستیاب ہے جب کہ سستا آٹا 400 روپے صرف بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کارڈ رکھنے والوں کو دستیاب ہے۔