ایک نیوز: ملک کےمیدانی علاقوں میں 2 دن کے بعد دھند کی پھر انٹری ہوئی ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج تاحال برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی جبکہ مسافر ٹرینوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوگیا۔
شدید دھند کی وجہ سے موٹروے کو بھی تاحال مختلف مقامات سے بند رکھا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کا کم سے کم درجہ حرارت 4 جبکہ زیادہ سے زیادہ 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب ایئرکوالٹی انڈیکس کے لحاظ سے دنیا بھر میں لاہور کا تیسرا نمبر ہے۔ سب سے زیادہ ایئرکولٹی انڈیکس بھارتی شہر نئی دہلی میں 282 ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر چین کا شہر ووہان ہے۔