دھند: مسافر ٹرینیں 3 گھنٹے 40 منٹ تک تاخیر کا شکار

Jan 02, 2023 | 11:26 AM

ایک نیوز: شدید دھند کی وجہ سے ریلوے کی متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی براستہ  فیصل آباد اور پشاور  کے درمیان چلنے والی رحمان بابا ایکسپریس 3 گھنٹے40منٹ تاخیر کا شکار ہے۔ کراچی براستہ  فیصل آباد اور ملک وال کے درمیان چلنے والی ملت ایکسپریس 3گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

اسی طرح کراچی سے لاھور آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس2 گھنٹے 50منٹ   تاخیر کا شکار ہے۔ کراچی سے لاھور آنے والی تیزگام ایکسپریس 2 گھنٹے 40منٹ تاخیر کا شکار ہے جبکہ کراچی سے لاھور آنے والی خیبر میل ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مچھ سے لاھور آنے والی جعفر ایکسپریس2 گھنٹے   تاخیر کا شکار ہے۔ اسی طرح کراچی سے لاھور آنے والی پاک بزنس ایکسپریس 2 گھنٹے   تاخیر کا شکار ہے۔ جبکہ کراچی سے لاھور آنے والی قراقرم ایکسپریس بھی2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے لاھور آنے والی کراچی ایکسپریس1 گھنٹے40 منٹ   تاخیر کا شکار ہے۔ کراچی براستہ  فیصل آباد اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی پاکستان ایکسپریس 1 گھنٹہ 40منٹ تاخیر کا شکار ہے اورکراچی سے لاھور آنے والی فریدایکسپریس 1 گھنٹہ   تاخیر کا شکار ہے۔

مزیدخبریں