پنجاب حکومت کے اعلی عہدیدار کے گھر ڈکیتی، ڈاکو اسلحہ اور زیورات چھین کر فرار

Jan 02, 2023 | 11:17 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ہئیر کے علاقے میں چیئرمین بورڈ آف پنجاب انویسٹ  کے فارم ہاؤس اور گھر میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں ڈاکو زیورات، نقدی اورت اسلحہ لیکر فرار ہو گئے۔  

رپورٹ کے مطابق فضیل آصف چیئرمین بورڈ آف پنجاب انویسٹ  کا فارم ہاوس اور رہائش گاہ  میں چار ڈاکو دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور موجود افراد کو یرغمال بنایا۔  ملزمان نے موجود افراد سے  نقدی ، زیورات  اور موبائل فون چھین لیے۔ ڈاکو فرار ہوتے ہوئے فارم ہاؤس میں موجود اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔

ڈاکو گن پوائنٹ  پر درج ذیل چیزیں لے کر فرار ہوئے 

4 تولہ گولڈ کڑے چار عدد 
2 تولہ گولڈ  بالیاں 3 عدد 
4 تولہ گولڈ چوڑیاں 
1  ڈائمنڈ بالیاں 
 ڈائمنڈ رنگ 2عدد
واچ 8عدد 
موبائل 2عدد سامسنگ s22 
کیش 50 ہزار 
رائفل GSG5-22
رائفل 223بور ۔
3عدد پستول 9mm
1عدد ریوالور ۔

 پولیس  نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-02/news-1672639852-7276.mp4

مزیدخبریں