اعتماد کے ووٹ کا معاملہ، اہم مذہبی جماعت کا پرویزالہٰی پر عدم اعتماد

Jan 02, 2023 | 11:04 AM

ایک نیوز: اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب کو شدید جھٹکا۔ اہم مذہبی جماعت نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ووٹ نہ دینے کا اعلان کردیا۔

ترجمان ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ دینے کے معاملے پر ایم ڈبلیوایم پولیٹیکل کونسل نے مشاورت کے بعد اہم فیصلہ کیاہے۔ 

ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایم ڈبلیوایم نے وزیراعلیٰ پنجاب کے بعض اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اس لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایم ڈبلیوایم کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گی۔

ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ پارٹی قیادت کی ہدایت کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں