لاہور: کلمہ چوک کی ری ماڈلنگ ، ٹریفک درہم برہم

Jan 02, 2023 | 10:53 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سی بی ڈی پنجاب بولیو وارڈ   اورکلمہ چوک انڈر پاس  کی ایک لین کو ریماڈلنگ کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند  کر دیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق تعمیر کی وجہ سے  سی بی ڈی پنجاب بولیورڈ  اور کلمہ چوک انڈرپاس ریماڈلنگ کی وجہ سے برکت مارکیٹ سے لبرٹی کی طرف جانے والی ٹریفک کیلئے کلمہ چوک انڈرپاس بند کر دیا گیاہے جبکہ لبرٹی مارکیٹ سے برکت مارکیٹ  جانے والی ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔
 انڈرپاس کی ایک لین کی بندش کی وجہ سے برکت مارکیٹ سے لبرٹی کی طرف جانے والی ٹریفک کے لئے سینٹ ماری پارک والی روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ ماڈل ٹاون سے آنے والی ٹریفک کلمہ چوک سے برکت مارکیٹ کی طرف جا سکتی ہے۔

 اس کے علاوہ ٹریفک لبرٹی جانے کے لیے مسلم ٹاون موڑ سے یوٹرن لیکر براستہ قذافی سٹیڈیم سے  لبرٹی مارکیٹ جا سکتی ہے۔برکت مارکیٹ سے قصور جانے والی ٹریفک بھی کلمہ چوک کراسنگ استعمال کر سکتی ہے۔ باقی روٹس پر ٹریفک معمول کے مطابق ہے۔سی بی ڈٰی پنجاب انتظامیہ پی ایس ایل کے دوران تمام ٹریٖفک روٹس فعال کر دے گئی۔

مزیدخبریں