ایک نیوز: تھانہ بی ڈویثرن کی حدود گارڈن ٹاؤن سے اغوا کے بعد قتل ہونے والے پانچ سالہ بچے عباس کا ڈراپ سین ہو گیا دونوں ملزمان پولیس نے چند گھنٹے بعد ہی گرفتار کر لئے ۔
تفصٰیلات کے مطابق پیسے کے لالچ میں محلے دار نے انسانیت کو بھی شرمندہ کر دیا تھانہ بی ڈویثرن کی حدود گارڈن ٹاؤن میں پانچ سالہ عباس کو اس کے ہمسائے عقیل نے اپنے ایک ساتھی ارشاد کی مدد سے اغوا کر لیا اور پھر چند گھنٹوں بعد گھر والوں سے چار لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کر دیا۔
گھر والوں نے کال کے متعلق پولیس کو انفارم کر دیا پولیس محلے میں پہنچی تو ملزم عقیل پولیس کو دیکھتے وہاں سے فرار ہو گیا اور اپنے ساتھی کے پاس پہنچ گیا۔ وہاں انہوں نے غصے میں آ کر پانچ سالہ معصوم کو تیز دھار چاقو سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔
پولیس نے جدید تحقیق کے ذریعےفون کال ٹریس کرکےملزم عقیل کو گرفتار کر لیا ۔جس نے دوران تفتیش نہ صرف اپنے جرم کا اقرار کر لیا بلکہ اس کی نشاندھی پر پولیس نے اس کے ساتھی ملزم ارشاد بھی گرفتار کر لیا اور پھر ان دونوں کی نشاندھی پر بچے کی ڈیڈ باڈی کو بھی ریکور کر لیا ڈیڈ باڈی کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔