پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ڈراہوگیا

Jan 06, 2023 | 16:49 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانیوالا دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ڈرا ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق  پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے جس کے بعد میچ کا وقت ختم ہوگیا ۔سابق کپتان سرفراز  احمد نے اپنے  کیرئیر کے 50 ویں ٹیسٹ میں سنچری اسکور کر کے میچ کو یادگار بنایا  جبکہ سعود شکیل 32 رنز بنا کر بریسویل کی گیند پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔  دونوں بیٹرز کے درمیان 123 رنز کی شراکت ہوئی۔ 

آج آؤٹ ہونے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی امام الحق تھے جو  اش سودی کی گیند پر بولڈ ہوئے، انہوں نے 12 رنز کی اننگز کھیلی۔

دوسری اننگز میں پاکستان کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور صرف 2.5 اوورز میں بغیر کسی رن کے دو کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے۔ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 449 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 408 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

ٹام لیتھم دوسری اننگز میں 62 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے۔ کین ولیمسن 41 رنز پر ابرار احمد کی بیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ حسن علی نے ہنری نکولس کو 5 رنز پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

 کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 407 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ سے کی۔  سعود شکیل 124 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے جبکہ ابرار احمد نے ابھی اپنا کھاتا کھولنا تھا۔سعود شکیل نے اش سودی نے پہلے اوور کی پانچویں گیند پر سنگل لیکر ابرار احمد کو دیا لیکن ابرار احمد پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ اس طرح پاکستانی ٹیم 408 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز میں 41 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی۔

اس دوران سرفراز احمد نے اپنی لگاتار تیسری نصف سنچری اسکور کی جبکہ اس کے کچھ ہی دیر بعد سعود شکیل نے سنچری اسکور کی۔

سعود شکیل اور سرفرازاحمد نے 150 رنز کی پارٹنرشپ قائم کر کے ٹیم کا اسکور 332 تک پہنچایا جس کے بعد سرفراز احمد 78 رنز پر اسٹمپ آؤٹ ہوگئے۔

سرفراز کے بعد آغا سلمان نے 41 رنز بنا کر خسارے کو مزید کم کرنے کی کوشش کی۔ آغا سلمان اعجاز پٹیل کی گیند پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہوئے۔ 

ان کے بعد آنے والے بیٹرز میں حسن علی 4، نسیم شاہ 4 اور میر حمزہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ 

کراچی ٹیسٹ کے دوسرے دن کا احوال
پاکستان ٹیم نے دوسرے دن کھیل کا آغاز اچھے انداز میں کیا تھا اور 9 گیندوں بعد ہی پہلی اور مجموعی طور پر نیوزی لینڈ کی ساتویں وکٹ حاصل کی۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اش سودھی کو 11 رنز پر بولڈ کیا۔

پہلے ہی سیشن میں نیوزی لینڈ کے 340 کے اسکور پر ابرار احمد نے ٹام بلنڈل کو 51 رنز پر بولڈ کیا جس کے کچھ ہی دیر بعد ایک مرتبہ پھر ابرار نے پاکستان کے لیے وکٹ حاصل کی۔

ابرار احمد نے 345 رنز پر نیوزی لینڈ کی نویں وکٹ حاصل کی۔ انہوں نے ٹِم ساؤتھی کو 10 رنز پر اسٹمپ آؤٹ کرایا۔

کیوی ٹیم کے آخری دو بیٹرز میٹ ہنری اور اعجاز پٹیل کے درمیان 104 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی جس کے بعد دوسرے سیشن میں نیوزی لینڈ کی آخری وکٹ ابرار احمد نے حاصل کی تھی۔

انہوں نے اعجاز پٹیل کو 35 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا جبکہ میٹ ہنری 68 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے 122، ٹام لیتھم 71 اور ٹام بلنڈل 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4، نسیم شاہ اور آغا سلمان نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

کراچی ٹیسٹ کے پہلے دن نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 309 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی ٹیم

دوسرے ٹیسٹ کے لیے عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم (کپتان)، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان آغا، حسن علی، نسیم شاہ، میر حمزہ اور ابرار احمد قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔

نیوزی لینڈ کی فائنل الیون

ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہنری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، ٹِم ساؤتھی (کپتان)، اش سودھی، میٹ ہنری اور اعجاز پٹیل نیوزی لینڈ کی فائنل الیون کا حصہ ہیں۔

مزیدخبریں