پنجاب اور سندھ میں دھند کا راج ، موٹروے بند

Jan 02, 2023 | 09:09 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز : پنجاب اورسندھ کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج قائم ہے جس کے باعث مختلف مقامات پرموٹروے کو ٹریفک کیلئے بند کردیا  گیاہے۔

رپورٹ کے مطابق شدید دھند کے باعث لاہور، اسلام آباد موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک جبکہ پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد موٹروے ایم 3 فیض پور سے رجانہ تک ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ملتان فیصل آباد موٹروے ایم 4 عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں تک اور سکھر ملتان موٹروے ایم5 مختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے جبکہ لاہور، سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی مکمل بند کردی گئی ہے۔قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے باعث حد نگاہ متاثرہونے کے باعث موٹروے پولیس  کی جانب سے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

مزیدخبریں