سعودی عرب میں پہلی مرتبہ خواتین ڈرائیور ٹرین چلانے لگیں

سعودی عرب میں پہلی مرتبہ خواتین ڈرائیور ٹرین چلانے لگیں
کیپشن: سعودی عرب میں پہلی مرتبہ خواتین ڈرائیور ٹرین چلانے لگیں

ایک نیوز :سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خواتین ڈرائیور ٹرین چلانے لگیں ۔
 تفصیلات کےمطابق سعودی ریلوے ’سار‘ نے سعودی خاتون ٹرین ڈرائیور کی وڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کردی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔سعودی ریلوے ’سار’ نے تیز رفتار ٹرین چلانے کی ٹریننگ مکمل کرنے والی 24 سعودی خواتین کی وڈیو شیئر کی ہے۔ 
 سعودی خاتون سارۃ الشھری نے کہا ہے کہ ’مجھے اور میری ساتھیوں کو مشرق وسطی میں تیز رفتار ٹرین چلانے کا اعزاز سب سے پہلے حاصل ہوا ہے جس پر فخر ہے۔


ٹریننگ مکمل کرنے والی ایک اور سعودی خاتون نورۃ ھشام ٹرین  کا کہنا ہے کہ’ یہ بڑی ذمہ داری کا کام ہے۔ حج، عمرہ اور زیارت پر آنے والوں کی سلامتی حرمین ایکسپریس ڈرائیور کی ذمہ داری ہے۔ 
 سعودی خاتون ڈرائیورشجن المرسی نے کہا کہ’ ٹرین چلانے کی ٹریننگ لینے والے پہلے گروپ میں شمولیت بڑے فخر کی بات ہے۔ میں ایکسپریس ٹرین چلا کر وطن عزیز کی خدمت کروں گی۔