ایک نیوز: بلوچستان کے سول سیکرٹریٹ میں ڈرائیور اور نائب قاصد کی نوکری کیلئے 15 لاکھ اور اسٹینو گرافر کیلئے 40 لاکھ روپے تک کے مطالبے کا انکشاف ہوا ہے۔
بلوچستان میں سول سیکرٹریٹ میں درجہ سوئم اور چہارم کی نوکریاں 15 سے 40 لاکھ روپے میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب ساٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی ہی پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ آج بلوچستان کے سول سیکرٹریٹ میں نائب قاصد اور ڈرائیورز کے عہدے کے لیے 15 لاکھ اور اسٹینوگرافر کی پوسٹ کے لیے 40 لاکھ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
Today in Balochistan for a Naib Qasid and Drivers post in secretariate they are demanding 1.5 million and for a stenographer’s post 4 million.
— Jam Kamal Khan (@jam_kamal) December 31, 2022
Those who are running S&GAD should know what is happening.
People appointed against these posts will be investors not workers.
جام کمال خان نے کہا کہ جو لوگ ایس اینڈ جی اے ڈی چلا رہے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ کیا ہو رہا ہے، ان عہدوں پر تعینات ہونے والے لوگ سرمایہ کار ہوں گے نہ کہ ملازم۔