ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ بارنے 3ججزکاتبادلہ مسترد کردیا ۔
اسلام آبادبارکونسل نےکل ہائیکورٹ اورضلعی عدالتوں کےبائیکاٹ کااعلان کیا ہے، اسلام آباد بار کونسل، اسلام آباد ہائیکورٹ باراوردیگرعہدیداروں کا مشترکہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ججز کے تبادلوں کا مقصد عدلیہ کوتقسیم کرناہے، بھرپور مخالفت کریں گے۔
وکلاء کا کہنا تھا کہ ججز کے حالیہ تبادلے عدلیہ میں تقسیم اور بدنیتی پر مبنی ہیں،بھرپورمخالفت ہوگی،کل اسلام آباد میں تبادلوں کیخلاف مکمل ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں،کل کوئی وکیل کسی بھی عدالت میں پیش نہیں ہو گا،رہنما کل11بجے ڈسٹرکٹ کورٹ جی 11میں ملک گیر کنونشن کریں گے۔
وکلاء نے مزید کہا کہ وزرات قانون نے تین ججز کی اسلام آباد میں ٹرانسفر کی جسے رد کرتے ہیں،پاکستان بھر کے وکلاء سے اپیل کی ہے آپ بھی ہمارا ساتھ دیں۔
سپریم کورٹ 16رکنی فل کورٹ پہلے آئینی ترمیم پر فیصلہ کرے، سینئر موسٹ جج کو چیف جسٹس بنانا تھا،26آئینی ترمیم میں بھی یہی لکھا ہے، ہم ترقیوں سے قبل سپریم کورٹ ججز کے فیصلے کو مانیں گے۔