دوسری آرمی چیف نیشنل ہاکی چیمپئین شپ کا پرومو جاری 

دوسری آرمی چیف نیشنل ہاکی چیمپیئن شپ کا پرومو جاری 
کیپشن: The promo of the 2nd Army Chief National Hockey Championship continues

ایک نیوز: دوسری چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نیشنل ہاکی چیمپئین شپ کا پرومو جاری کر دیا گیا۔
پرومو میں تھیم سانگ بھی پیش کیا گیا جس کے الفاظ ہیں (ہماری پہچان ہمارا دیس پاکستان )تھیم سانگ میں آرمی چیف ہاکی چیمپئین شپ میں شریک ٹیموں کے مقابلے بھی دکھائے گئے ہیں۔
 قومی سطح پر فائنل مرحلہ3سے 15فروری تک لاہور میں کھیلا جائے گا، نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری رانا مجاہد نے اولمپئینز آصف باجوہ، طاہر زمان، محمد عثمان اور انجم سعید کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔
سیکریٹری پی ایچ ایف کا کہنا تھا کہ چوتھے مرحلے میں قومی سطح کے مقابلے3سے 15فروری تک ہوں گے، قومی سطح کے ہاکی مقابلے نیشنل ہاکی سٹیڈیم پر ہوں گے۔
رانا مجاہد نے ایونٹ منعقد کروانے پر چیف آف سٹاف جنرل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ چیمپئین شپ قومی کھیل ہاکی کے دوبارہ فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگی۔