ایک نیوز: تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی 2روپےفی یونٹ سستی کرنے کے لیے نیپرا سے رجوع کرلیا ۔
نیپرا12فروری کو درخواست پر سماعت کرے گا ،کیپسٹی چارجز میں زبردست کمی سے بجلی صارفین کو ریلیف ملنے کی راہ ہموار ہوگئی، کراچی سمیت ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی ہونےکا امکان ہے۔
صارفین کو52ارب12کروڑ روپےکے ریلیف کے لیے درخواست نیپرامیں دائر کردی گئی، در خو ا ست رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی، کیپیسٹی چارجزکی مد میں 50 ارب66 کروڑروپےکی کمی مانگی گئی ۔
ٹرانسمیشن اینڈڈسٹری بیوشن نقصانات کی مد 2ارب66کروڑ روپے کمی کرنے کی درخواست کی گئی ، آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں2ارب69کروڑ روپے مانگے گئے ،اکتوبر تا دسمبر2024کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کااطلاق کے الیکڑک پر بھی ہوگا۔

کیپشن: Distribution companies approach Nepra to make electricity cheaper