ایک نیوز: جلو پارک میں شیر پنجرے سے باہر نکل آیا جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کی غفلت کے باعث شیر پنجرے سے باہر نکلا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولنے پر محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے سخت ایکشن لیتے ہوئے جلو پارک میں تعینات ملازم شریف مسیح کو حراست میں لے لیا۔
ملازم کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج ہوگا، محکمانہ انکوائری کا آغاز ،ملازم شریف مسیح نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولا ،تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ،کمیٹی میں ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر، ڈی ڈی وائلڈ لائف لاہور اور ویٹرنری آفیسر سفاری پارک شامل ہیں۔
12گھنٹے میں انکوائری کومکمل کیا جائے گا، شیر کے پنجرہ سے باہر آنے پر تعینات عملہ نے بروقت کارروائی کی، شیر کو بے ہوش کر کے واپس پنجرہ میں منتقل کر دیا گیا، بے ہوشی سے واپس لانے کے لیے بھی شیر کو انجکشن لگا دیا گیا ہے۔
ترجمان وائلڈ لائف پنجاب کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کرنے اور شیر کو واپس منتقل کرنے پر وائلڈ لائف ٹیم کو سراہا گیا۔

کیپشن: Action of the Wildlife Department on opening the tiger cage in Jallo Park