ملک میں دوست نما دشمنوں کو ہر صورت شکست دی جائیگی:آرمی چیف

ملک میں دوست نما دشمنوں کو ہر صورت شکست دی جائیگی:آرمی چیف
کیپشن: The friendly enemies in the country will be defeated in any case: Army Chief

ایک نیوز:چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرنےبلوچستان کا دورہ کیا،بلوچستان دورے کے دوران آرمی چیف نے پاکستان کے دشمنوں کے لئے واضح پیغام میں کہا کہ جو لوگ اپنے غیر ملکی آقاؤں کی پراکسی بنے ہوئے ہیں اور منافقت کا لبادہ اوڑھے، شکاری کے ساتھ شکار کرنے اور خرگوش کے ساتھ دوڑنے میں مہارت رکھتے ہیں، ہم انہیں اچھی طرح پہچانتے ہیں ۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قابل فخر قوم اور مسلح افواج کی مشترکہ قوت سے ان دوست نما دشمنوں کو ہر صورت شکست دی جائے گی،اپنی مادر وطن اور عوام کے دفاع کے لیے ہم یقینی طور پر ان ملک دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیں گے او ران دشمنوں کو شکار کریں گے چاہے یہ کہیں بھی چھپے ہوں۔
 چیف آف آرمی سٹاف نے بلوچستان کے عوام کی سلامتی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے فوج کے عزم کا اعادہ کیا ،چیف آف آرمی سٹاف نے خطے میں امن، استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں میں صوبائی حکومت کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔