ویب ڈیسک:معروف بالی وڈ اداکار عامر خان آج کل پھر سے سرخیوں میں ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عامر خان کو آجکل ایک نئی محبت مل گئی ہے اور وہ اپنی اس محبت کو اپنے خاندان سے بھی متعارف کرا چکے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کا بنگلورو کی ایک خاتون کے ساتھ سنجیدہ رشتہ قائم ہےتاہم اس خاتون کے بارے میں ابھی تک آفیشلی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل عامر خان کی پہلی شادی 1986 میں رینا دتہ سے ہوئی تھی، جن سے طلاق کے بعد 2005 میں انہوں نے ہدایتکارہ کرن راؤ سے شادی کی بعد ازاں 2021میں ان دونوں نے بھی علیحدگی اختیار کر لی تھی۔
عامر خان کی زندگی میں اتار چرھائو کے اداکار کا کہنا ہے کہ وہ سچی محبت پر یقین رکھتے ہیں اور رومانوی فلموں کے مداح ہیں،حال ہی میں عامر خان نے اپنے بیٹے جنید خان کی فلم "لویاپا" کے ٹریلر لانچ کے دوران خود کو رومانٹک شخصیت کے طور پر بیان کیا۔

کیپشن: Who is Aamir Khan's new love these days?