نئے ٹیرف کااعلان ایگزیکٹوآرڈرکاحصہ ہے:ترجمان وائٹ ہائوس

نئے ٹیرف کااعلان ایگزیکٹوآرڈرکاحصہ ہے:ترجمان وائٹ ہائوس
کیپشن: The announcement of the new tariffs is part of an executive order: White House spokesman

ایک نیوز:ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ غیرملکی درآمدات پر نئے ٹیرف کی تفصیلات آج جاری کی جائیں گی،کینیڈ اکی توانائی کی مصنوعات پر10فیصد ٹیرف نافذ کیا گیا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق کینیڈا ،میکسیکو اورچین نے جوابی ردعمل دیا توٹیرف میں اضافہ کردینگے ،غیر ملکی درآمدات پرنئے ٹیرف کااعلان ایگزیکٹوآرڈرکاحصہ ہے،میکسیکن اور کینیڈین سامان پر25فیصد ٹیرف امریکیوں پرمعاشی بوجھ ڈال سکتاہے،امریکا نے گزشتہ سال کینیڈا سے57بلین ڈالر مالیت کی گاڑیاں درآمد کیں۔
 ماہرین کا کہنا تھا کہ امریکا نے گزشتہ سال سے کینیڈا سے64بلین ڈالر مالیت کے سپیئرپارٹس درآمد کیے،امریکی کارکمپنیوں نے زیادہ ترپیدوار کومیکسیکو میں منتقل کردیا۔
 ماہرین کے مطابق ٹیرف کےنفاذ سے کارکمپنیوں کی پیدوار ی لاگت میں اضافہ ہوگا،امریکانے گزشتہ سال میکسیکو سے64بلین ڈالر کی زرعی مصنوعات درآمد کیں۔
دوسری جانب ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے سرکاری اداروں کوکرپٹ کیا،بائیڈن دور میں محکمہ انصاف نے سیاسی انتقال کانشانہ بنایا،یورپی یونین پربھی ٹیرف نافذ کریں گے۔