پاکستانی نژاد برطانوی باکسر آدم عظیم نے ورلڈ سپرلائٹ ویٹ باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر آدم عظیم نے ورلڈ سپرلائٹ ویٹ باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی
کیپشن: Pakistani-born British boxer Adam Azim won the World Superlightweight Boxing Championship

ایک نیوز: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر آدم عظیم نے ورلڈ سپرلائٹ ویٹ باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی۔
  پاکستانی نژاد برطانوی باکسر آدم عظیم نے ورلڈ چیمپئن لیپی نیٹس کوشکست دی ، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر آدم عظیم نے نویں راؤنڈ میں قازقستان کےباکر کوہرادیا ۔
آدم عظیم کاتعلق کوٹلی آزاد کشمیرسے ہے اوراب تک کوئی مقابلہ نہیں ہارے۔    

لندن کے ویمبلے ارینا میں منعقدہ باکسنگ چیمپئن شپ کے ایک مقابلے میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر آدم عظیم کے بھائی مڈل ویٹ باکسر حسن عظیم نے مقابلہ جیت لیا۔

حسن عظیم نے سویڈن کے جنسن ارونگ کو 4 راؤنڈز میں واضح شکست دی، انہوں نے 40-36 سے کامیابی حاصل کی، مڈل ویٹ باکسر حسن عظیم نے کیریئر کا آغاز مقابلے میں ناقابل شکست رہ کر کیا۔