سوڈان ،اومدرمان کی مارکیٹ پر حملہ، خواتین ،بچوں سمیت54افرادہلاک  

سوڈان ،اومدرمان کی مارکیٹ پر حملہ، خواتین ،بچوں سمیت54افرادہلاک  
کیپشن: Sudan, Omdurman market attack, 54 people including women, children were killed

ایک نیوز: سوڈان کے شہر اومدرمان میں مارکیٹ پر حملہ، خواتین اوربچوں سمیت54افرادہلاک ہو گئے۔
ترجمان حکومت سوڈان کا کہنا ہے کہ حملے میں158سے زائد افراد زخمی بھی ہوگئے،حملے میں سرکاری اورنجی املاک کوبھی شدید نقصان پہنچا۔
دوسری جانب امریکی فوج کے صومالیہ میں کالعدم داعش کے خلاف فضائی حملے جاری ہیں،حملے میں کالعدم داعش کے متعدد کارکن مارے گئے، پینٹاگون کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں میں کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچا۔
کالعدم داعش کی جانب سے بنائی گئی غاروں کوتباہ کردیاگیا، امریکی صدر کا کہنا ہے کہ یہ حملے کالعدم داعش سمیت امریکیوں پرحملہ کرنے والوں کیلئے پیغام ہے۔