پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ
کیپشن: A big increase in the prices of petroleum products again

ایک نیوز:خام تیل مزید مہنگا اہو گیا، امریکی خام تیل کی قیمت میں 1.08 ڈالر کااضافہ ہوا ہے۔
دو دن بعد ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمت فی بیرل 73.81 ڈالر ہوگئی جبکہ برطانوی خام تیل بغیر کسی ردوبدل کے 75.67 ڈالرفی بیرل پربرقرار ہے،عالمی منڈی میں سونا بھی سستا ہوا ہے، فی اونس 13.70 ڈالر کی کمی سے 2832 ڈالر کاہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی وفاقی حکومت نے آئندہ15روز کیلئےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا تھا۔
حکومت کیجانب سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا، پیٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی،دوسری جانب ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں7روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت267روپے اور95پیسے مقرر کی گئی تھی،وزارت خزانہ کیجانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا۔