ٹرمپ کامصر کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ،مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال 

ٹرمپ کامصر کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ،مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال 
کیپشن: Trump telephoned the President of Egypt, discussed the situation in the Middle East

ایک نیوز: ٹرمپ نےمصر کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے،فون پر مشرق وسطیٰ کی صورتحال پربات چیت کی گئی، صدر ٹرمپ نے مصری ہم منصب سے جنگ بندی معاہدے پربھی گفتگو کی ۔
مصری صدر نے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کیلئے ضروری کوششوں پرزور دیا، دونوں صدور نے دو طرفہ تعلقات،عالمی امور اوراقتصادی معاملات پرتبادلہ خیال کیا ،امریکی اور مصری صدر نے دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری بڑھانے پراتفاق کیا۔    
دوسری جانب امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری کاعمل جاری ہے،7ہزار 300 سےزائد افراد کوگرفتاررکرکے ملک بدرکردیا گیا۔
محکمہ ہوم لینڈ کا کہنا ہے کہ کریک ڈاؤن امریکی صدر ٹرمپ کے حکم پرکیا گیا،سکیورٹی بے داخل افراد میں زیادہ پرتشددجرائم میں ملوث ملزمان شامل تھے،صرف27جنوری کو956غیر قانونی تارکین وطن کوگرفتارکیا گیاہے۔