الیکشن کمیشن کراچی کے صوبائی دفتر کے قریب دھماکہ

Feb 02, 2024 | 23:06 PM

ویب ڈیسک  : کراچی  میں الیکشن کمیشن کے صوبائی دفتر کے قریب دھماکا ہوا ، دھماکے سے کوئی جانی نقصان  نہیں ہوا۔

 تفصیلات کے مطابق بارودی مواد تھیلی میں رکھا گیا تھا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ایس ایس پی ساؤتھ ساجد سدوزئی کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں واقع الیکشن کمیشن کے صوبائی دفتر کے قریب دھماکا ہوا ہے، تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ گاڑی صاف کرنیوالے نوجوان نے شاپر دیکھا اور اٹھا کر فٹ پاتھ پر رکھ دیا جس کے تھوڑی دیر بعد دھماکا ہوا گیا، واقعہ خوف و ہراس پھیلانے کی سازش لگتا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو علاقے میں طلب کرلیا گیا۔

ساجد سدوزئی کے مطابق شاپر کے اندر کنٹینر میں بارودی مواد کیساتھ بم تیار کیا گیا تھا، معمولی نوعیت کا بم تھا جس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا، دھماکے کے مقام کے اطراف کی سی سی ٹی وی ویڈیو کا جائزہ لے رہے ہیں۔

دریں اثنا الیکشن کمیشن آف پاکستان نےالیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے قریب دھماکے کا  نوٹس لے لیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایس ایس پی جنوبی اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر سے واقعہ کی رپورٹ رپورٹ طلب کرلی۔ 

مزیدخبریں