کراچی میں پولنگ سٹیشنز میں کیمرے لگانے کا کام شروع

Feb 02, 2024 | 22:10 PM

ویب ڈیسک:عام انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے کراچی میں پولنگ اسٹیشنز میں کیمرے لگانے کا کام شروع ہوگیا۔
پولنگ اسٹیشنز میں انٹرنیٹ کیلئے وائی فائی ڈیوائسز بھی پہنچا دی گئیں۔نتائج بھیجنے کیلئے انٹرنیٹ سروسز وائی فائی ڈیوائسز سے ملیں گی۔پولنگ اسٹیشنز میں کیمروں کے ساتھ مانیٹرنگ سسٹم بھی لگے گا۔
کیمروں کی تنصیب نیشنل ریڈیو ٹیلی کام کارپوریشن کررہی ہے۔آج رات تک الیکٹرانک ڈیوائسزکی انسٹالیشن مکمل کرلی جائے گی۔

مزیدخبریں