ویب ڈیسک:سال 2023 میں ہونڈا، یاماہا اور سوزوکی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں بار بار اضافہ کیا جاتا رہا حتی کہ جب ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہورہی تھی تب بھی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بدستوراضافہ جارہا ۔
یاماہا جیسی کمپنیوں نے اپنے صارفین کو نہیں بخشا اور بغیر کسی وجہ کے قیمتوں میں اضافہ کیا،اس وقت سب سے مہنگی مین اسٹریم موٹرسائیکل سوزوکی GR 150 ہے جس کی قیمت547000 روپے ہے۔ اس موٹر سائیکل کی قیمت میں بھی 2023 میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا، اس کی قیمت میں 162000 روپے کا اضافہ ہوا۔
ہونڈا70کی قیمت:
کئی رپورٹس کے مطابق Honda کی CD 70 پاکستان میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی موٹر سائیکل ہے ۔ملک میں مہنگائی کی حد سے زیادہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ چند سالوں میں موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔آئیے جنوری 2024 میں پاکستان میں Honda CD 70 کی قیمت کو دیکھتے ہیں۔
جنوری 2024 میں پاکستان میں Honda CD 70 کی موجودہ قیمت 157,900 روپے ہے، جبکہ سی ڈی 70 ڈریم پاکستان میں 168,900 روپے میں فروخت ہو رہی ہے اور ہونڈا پرائیڈر 208,900 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
ہونڈا 125کی قیمت:
2023دیگر موٹرسائیکلوں کیساتھ ہونڈا125کی قیمت میں بے تحاشا اضافہ ہوا ،فروری 2024کے ریٹس کے مطابق Honda CG 125کی قیمت Rs234,900
روپے ہے ۔