تھریڈز کےصارفین کی تعداد13کروڑ سے تجاوز 

تھریڈز کےصارفین کی تعداد13کروڑ سے تجاوز 
کیپشن: تھریڈز کےصارفین کی تعداد13کروڑ سے تجاوز 

ویب ڈیسک: تھریڈز کے ماہانہ صارفین کی تعداد 13 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔
میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے کمپنی کی سہ ماہی آمدنی رپورٹ جاری کردی ۔
 میٹا کی جانب سے تھریڈز کو ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) کے مقابلے پر جولائی 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا۔آغاز میں تو اس نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں لوگوں کے کافی دلچسپی دکھائی مگر پھر وہ اس سے دور ہٹنے لگے۔مگر میٹا کی جانب سے تھریڈز کو بہتر بنانے کی کوششیں اب رنگ لا رہی ہیں اور اس کے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
 رپورٹ کے مطابق تھریڈز کے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور اب اسے استعمال کرنے والے افراد کی تعداد لانچ کے مقابلے میں زیادہ ہوچکی ہے۔اکتوبر سے دسمبر 2023 کے دوران تھریڈز کے صارفین کی تعداد میں 3 کروڑ کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
میٹا کی ایپس فیس بک، انسٹا گرام، میسنجر اور واٹس ایپ کو روزانہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد اکتوبر سے دسمبر کے دوران 3.19 ارب تک پہنچ گئی، جو جولائی سے ستمبر کے دوران 3.14 ارب تھی۔ان ایپس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3.98 ارب تک پہنچ گئی ہے یعنی لگ بھگ دنیا کی 50 فیصد آبادی ہر ماہ کم از کم ایک بار میٹا کی ایپس کا استعمال کرتی ہے۔