برگد کا تاریخی درخت کا ٹنے کا مقدمہ درج

Feb 02, 2024 | 19:04 PM

ایک نیوز:کراچی کے علاقے  کلفٹن میں برگد کا تاریخی درخت  کاٹنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا،مقدمہ ڈپٹی ڈائریکٹر جنگلات کی مدعیت میں  بوٹ بیسن تھانے میں درج کیا گیا،  ایک نیوز کی بار بار نشاندہی کے بعد درج کیا گیا ایک نیوز نے تاریخی قرار دیئے گئے 300 سالہ برگد کے درخت کو کاٹنے کی نشاندہی کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے اولڈ کلفٹن میں محفوظ ورثہ قرار دیا گیا300 سال سے زائد پرانا برگد کا درخت کاٹ دیا گیا۔19 ویں صدی میں جب ہینری بارٹر فریئر نے اولڈ کلفٹن کی بنیاد رکھی تو اس کی تزئین و آرائش کیلئے برگد کے درختوں کا انتخاب کیا۔ یہ مجموعی طور پر 68 درخت تھے جنہیں ان کی قدامت اور معدومیت کے خطرے سے بچانے کیلئے محفوظ ثقافتی ورثہ قرار دیا گیا۔

مزیدخبریں