ڈیجیٹل ورکرز کو کینیڈا نے بڑی خوشخبری سنادی

Feb 02, 2024 | 15:30 PM

ویب ڈیسک: کینیڈا نے فری لانس ڈجیٹل ورکرز کو وزٹ ویزا پر کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس کے لیے ڈجیٹل نومیڈ ویزا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

دی امیگریشن ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ جو غیر ملکی وزٹ ویزا پر کینیڈا آکر فری لانسر کی حیثیت سے کام کریں گے وہ ملازمت ملنے پر ورک پرمٹ کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

ڈیجیٹل نومیڈ ورکرز کو کینیڈا میں داخل ہوکر 6 ماہ تک فری لانسر کی حیثیت سے یا پھر کسی بین الاقوامی آجر کے لیے کام کرنے کیلئے صرف وزٹ ویزا درکار ہوگا۔

کینیڈا میں داخل ہونے والے ڈیجیٹل ورکرز کے لیے اضافی دستاویزات کا حامل ہونے کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔

 ڈیجیٹل ورکرز کے اہلِ خانہ اور دیگر رشتہ داروں کو کینیڈا آنے اور آباد ہونے کے لیے باضابطہ ورک پرمٹ یا مستقل رہائش کا اسٹیٹس لینا پڑے گا۔ 

مزیدخبریں