طالبہ کیساتھ ساتھی طالبعلم اوراسکےدوست کی اجتماعی زیادتی،ملزمان گرفتار

Feb 02, 2024 | 15:29 PM

JAWAD MALIK

ویب ڈیسک:اسلام آباد میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو ساتھی طالب علم اور اس کے دوست نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ شالیمار کی حدود میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ، واقعہ سیکٹر ای الیون ٹو کے فلیٹ میں پیش آیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ ساتھی طالب علم ظہیر اور اس کے دوست دانیال نے زیادتی کی اور ساتھ ساتھ ویڈیو بناتے رہے۔ 

ترجمان پولیس نے بتایا کہ طالبہ کےساتھ زیادتی میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،ملزمان طالبہ کو زیادتی کے بعد دھمکیاں دےرہےتھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ تھانہ شالیمار میں درج ہے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں