ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کی درخواست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کی منظوری کے لیے ڈپٹی کمشنر سے رجوع کرلیا۔
قومی اسمبلی کی نشست کے لیے پی ٹی آئی کے امیدوار شہریار ریاض کی جانب سے جلسے کے این اوسی کے لیے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی گئی۔
درخواست میں چار، پانچ یا 6 فروری کو جلسے کی اجازت مانگی گئی۔ واضح رہے کہ شہریار ریاض این اے 56 سے امیدوار ہیں۔