ایک نیوز: انتخابی مہم کے سلسلے میں مسلم لیگ ن آج فیصل آباد میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں جلسے کیلئے میدان سج گیا، قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز جلسہ سے خطاب کریں گی۔
انتخابی مہم کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) آج فیصل آباد میں پاور شو کرے گی۔
— PMLN (@pmln_org) February 2, 2024
قائد محمد نواز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف عوام سے خطاب کریں گے pic.twitter.com/TMZKdM0cWe
پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے، افسران سمیت 1200 سے زائد ملازمین تعینات ہونگے۔
پولیس کی جانب سے جلسہ گاہ کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کر دیئے گئے ہیں، سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز بذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچیں گے۔