نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نےملتان یونیورسٹی کاباضابطہ افتتاح کر دیا

Feb 02, 2024 | 11:11 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محسن نقوی نے یونیورسٹی کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف شعبے دیکھے، فیکلٹی ممبران کا وزیراعلیٰ سے تعارف کرایا گیا، انہوں نے ڈیجیٹل لائبریری اور ڈیجیٹل کلاس رومز کا معائنہ کیا اور گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے ویٹرنری سائنسز، فارما سائنسز اور دیگر علوم کے شعبوں کا دورہ کیا اور لیکچر رومز، ڈے کیئر سنٹر، کیفے ٹیریا و دیگر سیکشنز بھی دیکھے، وزیراعلیٰ نے ٹیکنالوجی بیسڈ اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں یونیورسٹی کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بلاشبہ ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں جدید علوم کی تعلیم و ریسرچ کی سہولتیں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، یونیورسٹی کو نرسز کے داخلہ کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ نرسز کی ناصرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی بہت زیادہ ڈیمانڈ ہے، حکومت اس ضمن میں یونیورسٹی سے تعاون کے لئے تیار ہے، نجی شعبے میں ایسی سٹیٹ آف دی آرٹ یونیورسٹی کا قیام اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزیدخبریں