کھیلوں کے فروغ سے نوجوانوں کی ذہنی صلاحیتیں بڑھائی جاسکتی ہیں، نگران وزیراعظم

Feb 02, 2024 | 10:36 AM

ویب ڈیسک: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے لیے ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے والے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے، دنیا بھر میں بہت سے کھلاڑیوں نے مختلف شعبوں میں نمایاں کام کیا۔

اسلام آباد میں اسکولوں کے لیے پرائم منسٹرز مائنڈ اسپورٹس انیشیٹیو کی افتتاحی تقریب جاری ہے، نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ تقریب کے مہمان خصوصی ہیں۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک سے شرکت کے لیے آئے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے والے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے، کھیل مختلف ملکوں کے درمیان رابطوں کا ذریعہ ہیں۔

انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں بہت سے کھلاڑیوں نے مختلف شعبوں میں نمایاں کام کیا، چیس کے فروغ کے لیے کام کرنے والے متعلقہ افراد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

مزیدخبریں