شکرگڑھ:اعلیٰ الصبح بارش سےموسم خوشگوارہوگیا

Feb 02, 2024 | 07:42 AM

ایک نیوز:شکرگڑھ میں اعلیٰ الصبح بارش ہونےسےموسم خوشگوارہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق شکرگڑھ، ظفروال، نارووال، کرتار پور اور مضافات میں وقفےوقفےسےبارش کا سلسلہ جاری ہے۔
شکرگڑھ میں اعلیٰ الصبح کہیں ہلکی تو کہیں تیزبارش سےموسم خوشگوارہوگیا،آج کل بارش اور بوندا باندی فصلوں کے لیے مفیدہے،بارش کےباعث سموگ اوربیماریوں میں واضح کمی آئی ہے۔
دوسری جانب بارش سےنشیبی علاقےزیرآب آگئے،پانی جمع ہونےسےگزرنےمیں دشواری کاسامناہے۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق 4فروری تک موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں