مرحوم اداکارخالدبٹ بارےفیصل قریشی نے بڑاانکشاف کردیا

Feb 02, 2024 | 04:38 AM

ویب ڈیسک:پاکستان شوبزانڈسٹری کےاداکارفیصل قریشی نےکہاہےکہ سینئراداکارخالدبٹ ڈارمہ’خئی‘کی شوٹنگ کےدوران شدیدعلیل تھے۔
حال ہی میں ایک انٹرویوکےدوران اداکارفیصل قریشی نےانکشاف کیاہےکہ وہ خالد بٹ کی ہمت، حوصلے اور اپنے کام کے ساتھ لگن کو دیکھ کر بہت متاثر ہوئے تھے۔
اداکارکامزیدکہناتھاکہ خالد بٹ شوٹنگ کے دوران اتنے بیمار تھے کہ وہ سیٹ پر بیٹھ کر بیماری سے کانپتے رہتے تھے۔ اس کےباوجودبھی جب خالد بٹ کو سین کیلئے بلایا جاتا تو وہ صحت مندوں کی طرح اٹھ کھڑے ہوتے اور اپنے سین مکمل کرواتے۔
اداکار نے یہ بھی بتایا کہ ڈرامہ سیریل ’خئی‘ کی شوٹنگ گزشتہ برس اکتوبر میں مکمل ہوگئی تھی اس لئے اس میں خالد بٹ کی جگہ کسی اور اداکار کو لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

مزیدخبریں