ویب ڈیسک:بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑانےکہاہےکہ گلوکاری کیلئےشوہرراگھوچڈانےبہت حوصلہ افزائی کی ہے۔
حال ہی میں دیےگئےانٹرویومیں اداکارہ پرینیتی چوپڑاکاکہناتھاکہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں کوئی دوسرا کیریئر شروع کررہی ہوں، اس سے قبل کسی اداکارہ نے ایسا نہیں کیا۔
اداکارہ کامزیدکہناتھاکہ ان کے شوہر ان کی گلوکاری کے جنون سے واقف ہیں اور انہوں نے اس میدان میں بڑھنے کیلئے بہت مدد فراہم کی۔
پرینیتی چوپڑا کا کہنا تھا کہ وہ بچپن میں موسیقی مقابلوں میں شریک ہوا کرتی تھیں اور انہوں نے چینل کے لائیو شو میں بھی پرفارمنس دی تھی۔
واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا نے حال ہی میں اسٹیج پرفارمنس کے حوالے سے اپنا میوزک ڈیبیو ممبئی میوزک فیسٹول میں کیا ہے۔
اداکارہ پرینیتی چوپڑاکی گلوکاری کےمیدان میں انٹری
Feb 02, 2024 | 04:18 AM