کراچی:دوران ڈکیتی 1شہری جاں بحق،2زخمی،واقعہ میں 2ڈاکوہلاک

کراچی:دوران ڈکیتی 1شہری جاں بحق،2زخمی،واقعہ میں 2ڈاکوہلاک
کیپشن: Karachi: 1 citizen killed, 2 injured during robbery, 2 robbers killed in incident

ایک نیوز:کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سےایک شہری جاں بحق اوردوزخمی ہوگئے،جبکہ شہریوں کےتشددسےدوڈاکوہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقےسہراب گوٹھ گنا منڈی میں ڈاکوؤں نےدوران ڈکیتی ایک شہری کوفائرنگ کرکےقتل کردیااورحادثےمیں دوافرادزخمی بھی ہوئے،جبکہ شہریوں کےتشددسےدوڈاکوہلاک ہوگئے۔
پولیس کےمطابق ہلاک ہونےوالےدونوں ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی ہے،ایک ڈاکوسمندرخان جبکہ دوسرےکی شناخت صالح کےنام سےہوئی ہے،دونوں ملزم متعددوارداتوں میں مطلوب تھے۔
پولیس کےمطابق سمندرخان نےگزشتہ سال جون میں 2پولیس اہلکاروں کوشہیدکیاتھا، قتل کی واردات میں ملوث ملزم کا ساتھی شرابو پہلے مارا جاچکا ہے،ہلاک ڈاکو سمندر خان 10مقدمات میں مطلوب تھا۔
پولیس کےمطابق دوسراڈاکوصالح 2مقدمات میں مطلوب تھا،واقعہ میں ایک شہری جاں بحق اوردوزخمی بھی ہوئے،لاشوں اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔جاں بحق ہونےوالےاورزخمی شریوں کی شناخت نہ ہوسکی۔