متاثرین کو عدم ادائیگیاں :صدر نے انکوائری کا حکم دیدیا

Feb 02, 2023 | 23:51 PM

ایک نیوز :صدر مملکت عارف علوی نے سوراب، بلوچستان میں اراضی حصول متاثرین کو معاوضے کی  4 سال سے عدم ادائیگی پر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت  نے  بلوچستان کے اراضی حصول کے 23 متاثرین کو چار سال تک معاوضے کی عدم ادائیگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے  وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی اپیل مسترد کردی ،صدر مملکت نے حکم دیا کہ معاوضہ ادا کرنے میں تاخیر کے ذمہ دار افسران/ اہلکاروں کے خلاف انکوائری کی جائے ،نیشنل ہائی وے اتھارٹی حکم کی وصولی کے 30 دنوں کے اندر تعمیل  کی رپورٹ پیش کرے،  اتھارٹی وضاحت کرے کہ محتسب کے احکامات کی تعمیل کیوں نہیں کی گئی، ان کا مزید کہناتھا کہ اتھارٹی نے چار سال کی تاخیر کے بعد ایکنک کی منظوری کے لیے کیس شروع کیا ۔

مزیدخبریں