ایک نیوز :گورنر پنجاب نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو جامعات کے حوالے سے مراسلہ لکھ دیا ۔
تفصیلات کےمطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے وزیر اعلی پنجاب محسن رضا نقوی کو سرکاری جامعات کے حوالے سے خط لکھا گیا ہے جس میں وائس چانسلرز، پرو وائس چانسلرز ، ڈینز، رجسٹرارز، خزانچی، اور کنٹرولر ایگزیمینیشن کی آئندہ 6 ماہ کے اندر خالی سیٹوں پر بھرتی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
اس حوالے سے گورنر سیکرٹریٹ کی طرف سے وائس چانسلرز کی خالی اور مستقبل قریب میں خالی ہونے سیٹوں کی لسٹ بھی شیئر کر دی گئی ہے ،گورنر پنجاب نے نگران وزیراعلی پنجاب کی توجہ اس امر کی طرف مبذول کرائی کہ اہم پوسٹوں پر بروقت تعیناتی نہ ہونے سے جامعات میں انتظامی امور اور تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔
جامعات میں تعیناتیاں :گورنر پنجاب نے نگران وزیراعلیٰ کو خط لکھ دیا
Feb 02, 2023 | 23:02 PM