ایک نیوز :متحدہ عرب امارات نے پاکستانی شہری نصیب اللہ کی حوالگی سے متعلق مطالبہ کر دیا ۔
ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستانی وزارت خارجہ سے نصیب اللہ کی حوالگی کی باضابطہ درخواست کر دی ، پاکستانی شہری یو اے ای کی عدالت سے سزا یافتہ ہے ۔ متحدہ عرب امارات کی درخواست پر وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دیدی ہے ، کابینہ نے اے ڈی سی جی اسلام آباد کو انکوائری آفیسر مقرر کرنے کی بھی منظوری دیدی ہے ، نصیب اللہ کے خلاف انکوائری مکمل ہونے پر حوالگی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا ۔

کیپشن: UAE demands extradition of Pakistani citizen