پاک فضائیہ کے 8افسروں کی ایئر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی

پاک فضائیہ کے 8افسروں کی ایئر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی
کیپشن: Promotion of 8 officers of Pakistan Air Force to the rank of Air Vice Marshal

ایک نیوز :پاک فضائیہ کے 8 افسروں کو ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔
 ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ترقی پانے والے افسروں میں ایئر وائس مارشل عمران قادر، ایئر وائس مارشل غضنفر لطیف، ایئر وائس مارشل شہریار خان اور ایئر وائس مارشل نعمان وحید شامل ہیں جبکہ ۔ایئر وائس مارشل مہر یار ثاقب نیازی، ایئر وائس مارشل ابوذر خان، ایئر وائس مارشل محمد آصف اسلم اور ایئر وائس مارشل غلام شبیر بھی ترقی پانے والے افسروں میں شامل ہیں ۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر وائس مارشل عمران قادر ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں  سربراہ پاک فضائیہ کے ایڈوائزر برائے آپریشنز آڈٹ اینڈ ایویلیوایشن سیل کے عہدے پر فائز ہیں۔جبکہ ائیر وائس مارشل غضنفر لطیف اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (آپریشنز) اور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (سیفٹی) کے عہدے پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ ایئر وائس مارشل شہریار خان، چیف آف دی ائیر سٹاف کے پرسنل سٹاف آفیسر اور ایک ریجنل ائیر کمانڈ میں سینئر سٹاف آفیسر رہ چکے ہیں۔ ائیر وائس مارشل نعمان وحید نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (پلانز) اور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (آپریشنل ریسرچ اینڈ انیلسس) اپنی خدمات سر انجام دیں۔
 ایئر وائس مارشل مہر یار ثاقب نیازی، میراج ری بلڈ فیکٹری کے منیجنگ ڈائریکٹر اور پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی کورنگی کریک میں بطور کمانڈنٹ (ٹیک) تعینات رہے۔ایئر وائس مارشل ابوذر خان ائیر کرافٹ ری بلڈ فیکٹری میں بطور پراجیکٹ ڈائریکٹر اور منیجنگ ڈائریکٹر تعینات رہے۔ ائیر وائس مارشل محمد آصف اسلم، ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (ویپنز انجینئرنگ) کے عہدے پر فائز رہے۔ ایئر وائس مارشل غلام شبیر، ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر اسٹاف (ٹریننگ ایئرمین اینڈ سویلینز) تعینات رہے۔