ایک نیوز :ملک بھر میں ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری ہے ،ایک ہی دن میں سونے کی فی تولہ قیمت میں2200 روپے اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق صرافہ مارکیٹ میں 2200 روپے اضافے کیساتھ سونے کا ایک تولہ 2لاکھ اور 72سوروپےہوگیا ۔جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 18سو 87روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 77ہزار 641روپے ہوگئی ۔
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 31 ڈالر کا اضافہ ہواجس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1955 ڈالر تک پہنچ گئی۔اسی طرح چاندی کے دام بھی 50 روپے بڑھ کر 2300 روپے فی تولہ ہوگئے۔
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر ریکارڈ اضافہ
Feb 02, 2023 | 18:28 PM