زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر اوررجسٹرار معطل  

Feb 02, 2023 | 18:18 PM

ایک نیوز :زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی کیس میں سپریم کورٹ نے وائس چانسلر اور رجسٹرار کو معطل کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ میں جاری ایل ایل بی کیس کی سماعت کے دوران زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کو غفلت برتنے پر معطل کیا گیاجبکہ عدالت نے یونیورسٹی کےسب سے سینئرپروفیسر کو وائس چانسلر کا چارچ لینے کا حکم دیدیا۔عدالتی فیصلے کے بعد پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ قائم مقام وائس چانسلر ہوں گے۔سپریم کورٹ کی جانب سے ایف آئی اے حکام کو ایک ماہ میں انکوائری مکمل کرکے تمام ذمے داروں کے نام سامنے لانے کی ہدایت کر دی گئی۔

مزیدخبریں