ذوالفقار ملک پی سی بی منیجمنٹ کا حصہ بن گئے 

Feb 02, 2023 | 17:44 PM

 ایک نیوز :ذوالفقار ملک پاکستان کرکٹ بورڈکی منیجمنٹ کمیٹی کا حصہ بن گئے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ذوالفقار ملک کو منیجمنٹ کمیٹی کا رکن بننے کی منظوری دے دی ،وزارت بین الصوبائی رابطہ نے ذوالفقار ملک کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی اور ثنا میر کے انکار کے بعد ذوالفقار ملک کو پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی میں شامل کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے عبوری چیف سلیکٹر مقرر ہونے والے شاہد آفرید نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ شاہد آفریدی اور ثنا میر کے انکار کے بعد ذوالفقار ملک کو پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی میں شامل کیا گیا۔

مزیدخبریں