سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کیخلاف مقدمہ درج

Feb 02, 2023 | 17:04 PM

ایک نیوز: ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے درج مقدمے کے مطابق محمد خان بھٹی پر کروڑوں روپے رشوت کے عوض اچھی پوسٹنگز کروانے کا الزام ہے۔  مقدمے میں سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سمیت 8افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
 مقدمہ میں ایس ڈی او ہائی وے رانا محمد اقبال اور دیگر ملازمین نامزد  ہیں۔مقدمہ ایف آئی اے  اینٹی منی لانڈرنگ سرکل لاہور نے درج کیا ۔

ایف آئی آر کے مطابق ایس ڈی او ہائی وے رانا محمد اقبال کئی سالوں تک محمد خان بھٹی کو رشوت دیتا رہا ۔  کئی اور افسران بھی محمد خان بھٹی کے لیے کام کرتے ہیں ۔ سرکاری فنڈ سے محمد خان بھٹی کو کروڑوں روپے دیتے رہے ۔ رشوت وصولی کے وقت مونس الٰہی اور سابق وزیر علی افضل ساہی محمد خان بھٹی کے گھر موجود ہوتے تھے۔

مقدمہ میں رشوت وصولی کی تفصیلات اور منی ٹریل لف کی گئی ہیں۔

ایف آئی اے  کے مطابق مقدمہ میں منی لانڈرنگ کی دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ  تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں