مظفرگڑھ  :تیز رفتار کار اور بس میں تصادم ، 3 افراد جاں بحق

 مظفرگڑھ  :تیز رفتار کار اور بس میں تصادم ، 3 افراد جاں بحق

ایک نیوز: مظفرگڑھ  میں ملتان سنکی بند کے قریب   تیز رفتار کار اور مسافر بس میں تصادم  ہوا جس میں تین افراد جانبحق اور ایک شخص زخمی  ہو گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق مظفرگڑھ ملتان سنکی بند کے قریب تیز رفتار کار اور مسافر بس کے درمیان تصادم میں ایک شخص زخمی اور 3 شخص جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز رفتار کار اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین شخص جانبحق اور ایک شخص زخمی ہوا حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں میتوں کو ڈیڈ شیٹ سے ڈھانپنے کے بعد  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا  جبکہ زخمی شخص کو طبی امداد فراہم کی گئی واقع کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے 

دوسری جانب ظاہر پیر انٹرچینج کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ں 3 افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے  زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہناہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔ 

واضع رہے کہ  ہارون آباد کے علاقہ فقیروالی کے قریب دھند کے باعث مویشیوں سے بھرا ٹرک   سکول وین سے ٹکرا گیا تھا جس سے ایک طالبہ سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے تھے۔زخمیوں میں امیر محمد،عیشا مریم،محمد اشرف،عدیل،مرتضی اورآصف شامل تھے۔

ریسکیو انچارج لیاقت علی کے مطابق ایک شخص شدید زخمی ہوا ہ جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا  باقی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے گئی ہےدھند زیادہ ہونے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا جس میں سکول کے بچے محفوظ رہے  صرف سکول وین سے ایک طالبہ  بچی عیشاء مریم معمولی  زخمی ہوئی ہے  جسکو ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی۔