ایک نیوز: سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کیخلاف آمدن سے زائداثاثہ جات کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا جس میں احتساب عدالت نے فواد حسن فواد کو بری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے فواد حسن فواد کی بیوی رباب حسن اور بھائی وقار حسن اور ان کی آنٹی ڈاکٹر انجم حسن کو بھی بری کر دیا گیا ہے۔
عدالت نے فواد حسن فواد اور دیگر کی بریت کی درخواستیں منظور کر لیں ہیں۔
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد حسن فواد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا الزام ثابت نہیں ہوا۔ اثاثہ جات بنانے میں کرپشن کا عنصر ثابت نہیں ہوا،ناکافی شواہد کی بنیاد پر بریت کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔