قصور: دن دیہاڑے پوسٹ آفس میں ڈکیتی، ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

قصور: دن دیہاڑے پوسٹ آفس میں ڈکیتی، ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

ایک نیوز: قصور کے علاقہ منڈی عثمان والا میں دن دیہاڑے پوسٹ آفس میں ڈکیتی کی واردات  پیش آئی جس میں مسلح ڈاکوؤں پوسٹ آفس عملہ و صارفین سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ 

رپورٹ کے مطابق چار مسلح ڈاکوؤں نے پوسٹ ماسٹر کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔  پوسٹ ماسٹر  کا کہنا تھا کہ  ڈاکوؤں نے ماسک لگا رکھے تھے ۔ڈاکوؤں نے ملازمین، صارفین کو یرغمال بنایا اور کیش، موبائل فونز چھین لئے۔ قصور میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ 

واضع رہے کہ کراچی گلستان جوہر میں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات پیش آئی تھی جس میں ڈاکو گھر میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی کرکے فرار ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق   کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک ون میں اس سال اب تک کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات پیش آئی تھی جس میں تین مسلح ڈاکو گھر سے 40 تولہ سونا، 23 لاکھ روپے اور 2500 ڈالرز لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔  مقدمے کے مطابق 3 مسلح ملزمان نے اہل خانہ کو یرغمال بنایا اور ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ڈکیتی کی اور گھر سے تین لاکھ روپے سے زائد کے سیونگ سرٹیفکیٹ بھی لے اڑے تھے۔پولیس نے   ڈکیتی کے واقعہ کا مقدمہ گلستان جوہر تھانے میں درج کرکے تفتیش شروع کردی تھی۔