وزیراعظم کی شازیہ مری کے گھر آمد، بیٹی کی شادی کی مبارکباد

Feb 02, 2023 | 16:30 PM

ایک نیوز: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی کراچی دورے کے دوران وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور چئیرپرسن بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام محترمہ شازیہ مری کی رہائش گاہ پہنچے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے محترمہ شازیہ مری کو ان کی بیٹی کی شادی پر دلی مبارک باد پیش کی، اور نو بیاہتا جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالی اس اہم سماجی بندھن کو دونوں خاندانوں کے لیے ڈھیروں خوشیوں کا باعث بنائے۔

وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو و تبادلہ خیال کیا گیا۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ کار مزید بڑھانے پر وزیراعظم سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تعریف کی گئی۔ وزیراعظم کی جانب سے اس پروگرام کیلئے وفاق کیجانب سے تعاون میں اضافے کی یقین دہانی کروائی گئی۔

شازیہ مری نے اپنے گھر آمد پر وزیراعظم شہباز شریف کو سندھ کی ثقافت اجرک اور ٹوپی پیش کی۔

مزیدخبریں